Purana Bhalwal پرانا بھلوال

Choke Purana Bhalwal Mohalla Kamra, Bhalwal, 40410
Purana Bhalwal پرانا بھلوال Purana Bhalwal پرانا بھلوال is one of the popular City located in Choke Purana Bhalwal Mohalla Kamra ,Bhalwal listed under City in Bhalwal , Public places in Bhalwal , Historical Place in Bhalwal ,

Contact Details & Working Hours

More about Purana Bhalwal پرانا بھلوال

**پرانابھلوال**

پرانابھلوال ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کا ایک قدیم گاؤں ہے. اس گاؤں کی بنیاد انیسویں صدی کے آخر 1894ءمیں رکھی گئ.
اس گاؤں کے نام کی وجہ شہرت یہ ہے کہ گوندل فیملی کا ایک بزرگ جن کا نام بابا بُھلو تھا انہی کے نام پر اس گاؤں کا نام بھلوال رکھ دیا گیا

یہ گاؤں تحصیل بھلوال سے پہلے وجود میں آیا اسی لیے اس کو پرانا بھلوال کہتے ہیں.
پرانا بھلوال میں زیادہ ترلوگ (چاوہ) سے مائگرئٹڈ (ہجرت) پذیر ہیں اس گاؤں کو (چاوہ) کے لوگوں نے آبادکیا
پرانابھلوال میں بہت سی آرامشینیں ہیں جن کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو بڑے شہروں کے مقابلے میں آسانی سے روزگار مل جاتا ہے.

پرانابھلوال میں
بُھلوانہ,گوندل, کامرہ, چدھڑ,اور تُلہ, برادری کے لوگ زیادہ تر رہتے ہیں.

پرانابھلوال کی مشہور جگہ
(دربارحضرت سخی شاہ سلیمان نوری حضوری رحمتہ اللہ علیہ) کا مزار شریف ہے.

اس گاؤں میں پانچ مساجدہیں
جامع مسجدبلال (کامریاں والی)
مسجد نورِمصطفیٰ
جامع مدنی مسجد
جامع مسجد حنفیہ (چدھڑاں والی)
مسجدبلال (تُلیاں والی)

پرانا بھلوال میں دو سرکای سکول ہیں
ایک گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول
گورنمنٹ پرائمری سکول فار بوائز

یونین کونسل نمبر #21
پرانابھلوال بوائے سکول کے ساتھ ہے جسکے حالیہ
چئرمین محمد خان چدھڑ ہیں

مزہبی شخصیات میں
جناب پیر محمد حُسین صاحب
پیر مطلوب الحسن گیلانی
پیر غلام مصطفیٰ پیر ظہورالحسن
قُریشی عبدالحمید صاحب

سماجی شخصیات
چوہدری محمد اعجازنمبردار
چوہدری محمدیونس کمبوہ
چوہدری خداداد بھلوانہ.

Map of Purana Bhalwal پرانا بھلوال