Daily Basarat

P-243/a5, Opposite Koh-i-noor Flats Group B, Ext. Madina Town, hockey stadium, Faisalabad, 38000
Daily Basarat Daily Basarat is one of the popular Media/News Company located in P-243/a5, Opposite Koh-i-noor Flats Group B, Ext. Madina Town, hockey stadium ,Faisalabad listed under Media/news/publishing in Faisalabad , Newspaper in Faisalabad ,

Contact Details & Working Hours

More about Daily Basarat

ہمارے خاندان کے دو بڑوں کا تعلق میڈیا کے ساتھ ہونے کے ناطے اکثر ہم آپس میں بیٹھے اس موضوع پر گفتگو کرتے‘ تبادلہ خیال کرتے رہتے تھے کہ ابھی تک کئی ایسی باتیںہیں___لوگوں کے کئی ایسے مسائل و مشکلات ہیں___عام آدمی کی ذات سے متعلق روز مرہ کے کئی ایسے معاملات ہیں___کئی پہلو ہیں‘ کئی گوشے ہیں‘ معاشرے کے کئی ایسے المیے ہیں حالات کے کئی ایسے زخم ہیں‘گھاﺅ ہیں___ کئی نشیب و فراز ہیں___کئی ایسی ناانصافیاں ہیں___کئی ایسے دکھ ہیں‘ کئی ایسی خوشیاں بھی ہیں___معاشرے کی کئی ایسی اچھائیاں بھی ہیں___ اچھے لوگوں کی بہت سی اچھی باتیں بھی ہیں ‘جن کا حسب خواہش اظہار نہیں ہو پا رہا‘ جس کے اظہار کی ضرورت ہے ___جنہیں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے ___جن سے آگہی کی ضرورت ہے‘ کئی ایسے محروم طبقے ہیں جن کا احساس محرومی ختم کرنے کی ضرور ت ہے___ جن کا ہاتھ پکڑنے کی ضرورت ہے‘ جن کو کچھ سکھانے کی ضرورت ہے___جن سے کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے‘ طوفان میں گھری کشتی کوکنارے لگانے کے لئے رہنمائی کی ضرورت ہے‘ مشکلات میں صبرو استقامت کے درس کی ضرورت ہے ___ خوشیوں میں اعتدال کا راستہ اور مثبت طریقہ اظہارکی ضرورت ہے ___ کئی سالوں پر محیط اس تشنگی کو بجھانے کا کوئی مﺅثر ذریعہ نہیں مل رہا تھا___ تسکین قلب و ذہن کی خاطر کئی بار کوئی اپنا اخبار جاری کرنے کا سوچا___اپنے اردگرد جھانکا لیکن کوئی عملی صورت دکھائی نہیں دیتی تھی کہ ایک دن اچانک ہی ہمیشہ قائم رہنے والی ان دیکھی اس ہستی نے نہ صرف راستہ دکھا دیا___بلکہ اسباب بھی پیدا کر دیئے ___ پھر وسائل پیدا ہونے لگے ___قریبی دوستوں‘ ساتھیوں اور اپنوں نے حوصلہ دیا‘ پھر نام کی تلاش شروع ہوئی‘ کئی موزوں نام بھی ذہنوں میں آئے مگر سارے کے سارے اسباب ”بصارت“ تک لے آئے اور بس روزنامہ بصارت کا ڈیکلریشن مل گیا___پھر آگے آنے والے مرحلوں سے گزرتے چلے گئے___ شکر ہے اس ذات پاک کا جس نے ”بصارت“ تک پہنچا دیا‘ اب روزنامہ بصارت آپ کے سامنے ہے___ ویسے تو تقریباً 9 سال قبل ”بصارت“ کا آغاز ہواتھا یہ مختلف مرحلوں سے گزرتا ہوا تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہماری ذمہ داری بنا___ ہم تینوں بھائیوں نے باہم مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ اپنے اس اخبارکو ہم صحافت کے وقار کو بلند کرنے کا ذریعہ بنائیں گے___ اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے___انشاءاللہ اس پر کوئی انگلی نہیں اٹھائے گا___کوئی قاری اسے پڑھ کر ذہن پر بوجھ محسوس نہیں کرے گا___ہم نظام کی غلطیوں‘ معاشرتی ناانصافیوں‘ انسانیت پر جبروظلم کی نشاندہی ضرور کریں گے مگر کسی کی عزت نفس کو مجروح سے گریز کریں گے مسائل و مشکلات میں گھرے لوگوں کی آواز کو متعلقہ اداروں اورحکمرانوں تک ضرور پہنچائیں گے مگر اس میں کوئی فریق نہیں بنیں گے___ہم اصلاح احوال ہر مثبت قدم اٹھائیں گے قلم کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مقدور بھر وسائل کو بروئے کار لائیں گے‘ وطن کی سا لمیت اور عزت و وقار پر کسی شے کو بھی ترجیح نہیں دیں گے___ اپنی تمام تر صلاحیتیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے استعمال کریں گے___اسلام ہماری سب سے پہلے ترجیح ہے‘اسی کو ہم ”بصارت“ کی بنیاد بنائیں گے‘ عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق اورایثار وقربانی کا جذبہ پیدا کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے___دعا کریں عظیم رب‘ کریم رب‘ رحیم رب ہمیں اتنی بصیرت دے‘ اتنی بینائی دے کہ ہم ”بصارت“ کو ایک زمانے تک پہنچا سکیں___ بس یہی ہمارا مشن ہے

Map of Daily Basarat

OTHER PLACES NEAR DAILY BASARAT