Al-Siddique Brook Field Grammar School Lalian

Shah Faisal Road Lalian, Lalian, 35400
Al-Siddique Brook Field Grammar School Lalian Al-Siddique Brook Field Grammar School Lalian is one of the popular High School located in Shah Faisal Road Lalian ,Lalian listed under School in Lalian , High School in Lalian ,

Contact Details & Working Hours

More about Al-Siddique Brook Field Grammar School Lalian

تعارفالصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول کاافتتاح اپریل 2000 میں موجودہ ایم این اے مہر غلام محمد لالی صاحب کے دست مبارک سے ہوا۔سکول کا بنیادی مقصد لالیاں اور گرد ونواح کی عوام کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا تھااور اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر صرف چھوٹے درجہ کی کلاسز شروع کی گئیں۔ان ابتدائی کلاسز کے ہونہار طالب علموں نے جھنگ ڈسڑکٹ بورڈ میں سال 2005 کو پرائمری لیول کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل ابتدا سے ہی اپنا لوہا منوا لیا۔اس پوزیشن نے جہاں انتظامیہ کو خوشیاں بخشیں وہاں فکر میں بھی مبتلا کر دیا اور اب فکر یہ تھی کہ اس پوزیشن لینے کی روایت کو برقرار رکھا جائے۔چناچہ انتظامیہ اور سٹاف نے ٹھان لی کہ مزید محنت سے اور شاندار رزلٹ پیش کیے جائیں۔2007 کے سیشن میں مڈل کلاسز میں سے صرف چھٹی کلاس کا اجرا بھی کر دیا گیا جس نے بعد ازاں آٹھویں کلاس کے امتحان میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں بورڈ پوزیشن اپنے نام کر لی۔اب پنجم اور ہشتم لیول کے امتحانات میں پوزیشن لینا الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول کے طلباء و طالبات نے اپنا معمول بنا لیا اور پنجاب ایگزامینینشن کمیشن کے امتحانات میں گزشتہ آٹھ سالوں میں ایک رزلٹ بھی ایسا نہیں جس میں سکول ھذا کے طالب علموں نے چنیوٹ ضلع میں پوزیشن نہ حاصل کی ہو۔یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ آن دی ریکارڈ باتیں ہیں کہ سال 2015 کے رزلٹ میں ضلع چنیوٹ کی کل بارہ پوزیشنز میں سے گیارہ پوزیشنز صرف الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول کے طلباء و طالبات نے حاصل کر لیں اور یوں پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی ایک سکول کی طرف سے حاصل کی گئی سب سے زیادہ پوزیشنز کا ریکارڈ بنا لیا۔بات یہاں تک ہی نہ رکی بلکہ 31 مارچ 2016 کو پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحانات میں بارہ لاکھ سے زائد شریک طلبا ء و طالبات میں سے الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول کی ہونہار طلبہ عیشہ فیاض نے 486/500 نمبر حاصل کر کے پورے پنجاب کی سیکنڈپوزیشن بھی اپنے نام کر لی اور یوں ضلع چنیوٹ اور لالیاں کا نام پورے پنجاب میں گونجا۔سال 2015 میں ہی سکول نے نہم کلاس کا جراء بھی کرجس کے طلباء وطالبات نے اپنی روایات کو برقرار رکھا اور سکول کے طلباء و طالبات کا یہ عہد ہے کہ انشاللہ جلد ہی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی پوزیشنز بھی حاصل کر لی جائیں گی۔
الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول ضلع چنیوٹ میں گزشتہ آٹھ سالوں میں نہ صرف تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کر چکا ہے بلکہ سب سے زیادہ ضائف بھی اسی سکول کے طالب علموں نے حاصل کیے ہیں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر ہم نصابی سرگرمیوں پر نظر ڈالی جائے تو بھی ادبی مقابلہ جات میں کبھی ایسا دور نہیں گزرا کہ الصدیق بروک فیلڈگرامر سکول کے طالب علموں نے حصہ لیا ہو اور نمایاں پوزیشنز نہ حاصل کی ہوں۔
آپ سے التماس ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سکول کے سلسلہ میں اپنے اردگرد آگاہی دیں اور بچوں کی مناسب رہنمائی کریں۔
آپ کے تعاون اور دعاؤں کی طلبگار
انتظامیہ: الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول لالیاں

Map of Al-Siddique Brook Field Grammar School Lalian