Quetta Index کوئٹہ انڈکس

Quetta, 87300
Quetta Index کوئٹہ انڈکس Quetta Index کوئٹہ انڈکس is one of the popular Media/News Company located in ,Quetta listed under Media/news/publishing in Quetta ,

Contact Details & Working Hours

More about Quetta Index کوئٹہ انڈکس

ہم کون ہیں؟
کوئٹہ انڈکس گلوبل چنکس پرائیوٹ لمیٹیڈ آف پاکستان کا سٹیزن اور سوشل میڈیا منصوبہ ہے۔ جس کا مقصد بلوچستان میں سوشل میڈیا کے استعمال کو مثبت اور بہتر بنانا اور سوشل میڈیا کے ذریعے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے سٹیزن میڈیا کو فروغ دینا ہے ۔ تاکہ لوگ سوشل میڈیا کی مدد سے خود اپنے مسائل کو اجاگر میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔اگرچہ ہم ذرائع ابلاغ کے دیگر قومی اور وسیع اداروں میں بلوچستان کی خاطر خواہ کوریج کی کمی کو ہم پورا نہیں کرسکتے لیکن اس ضمن سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حصہ کی ذمہ داری نباسکتے ہیں۔ کوئٹہ انڈکس بنیادی طور پر یہ ایک کاروباری منصوبہ ہے لیکن بلوچستان میں آن لائن میڈیا کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اس منصوبے میں خبریں، مضامین، بلاگز، انٹرویوز اور فیچر رپورٹس وغیرہ شامل کئے تاکہ بلوچستان کے لوگوں کی آواز کو حکام بالا تک پہچانے اور دنیا کو اس آگاہ کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک مثبت کردار ادا کرسکے۔

کوئٹہ انڈکس کا آغاز ایک نشریاتی منصوبے کے طور پر 2012 ء میں کیا گیا، لیکن چند وجوہات کی بناءپر اسے سال 2013ء میں بند کردیا گیا۔ بلوچستان میں آن لائن میڈیا کی کمی کے باعث اس منصوبے کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اسے دوبارہ 2017ء میں شروع کیا گیا۔ تاکہ لوگوں میں سٹیزن میڈیا کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کیا جاسکے اور اس سلسلے میں سوشل میں پر لکھے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کیلئے تربیتی مواقعوں کا بندوبست کیا جائے ۔ اس سلسلے میں گلوبل چنکس بلوچستان کے سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر جامعات کی سطح پر بلاگرز، سٹیزن جرنلزم ، ڈیجیٹل میڈیا، فوٹو جرنلزم اور سوشل میڈیا سے متعلق دیگر موضوعات پر تربیتی پروگرام کا آغاز کررہا ہے ۔ ان تربیتی پروگراموں میں شرکت اور کوئٹہ انڈکس کے لیے مستقل طور پر لکھے والے لکھاریوں کیلئے بہت جلد انشاء اللہ رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے گا۔


بنیادی مقاصد
آج کے اس جدید دور میں بڑی تعداد میں لوگ انٹرنیٹ سے پیسہ کما رہے ہیں۔ اگرچہ کوئٹہ انڈکس ایک کاروباری منصوبہ ہے لیکن ہم ایسے کاروبار جس میں کسی دوسرے شخص یا ادارے کو نقصان نہ پہنچے اور ایک پر امن اور صاف و شفاف ماحول میں کیا جائے کو زیادہ ترجیح دیں گے۔ انٹرنیٹ کی دنیا موجود بے شمار ویب سائٹ موجود ہیں جس کی مدد لوگ لاکھوں روپے کمارہے ہیں۔ ہمارا بنیادی مقصد بھی پیسہ کمانا ہی ہے لیکن پیسہ کمانے کے لیے جو کاروبار شروع کیا جاتا ہےان کے پیچھے بھی مقاصد ہوتے ہیں۔ ہمارے اس منصوبے کے مقاصد درج ذیل ہیں۔

سماجی مسائل کو اجاگر کرنے سے متعلق خبریں، مضامین، بلاگز، سماجی و سیاسی شخصیات کے انٹرویوز، خصوصی رپورٹیں اور فیچرز کی اشاعت۔
نوجوانوں کو ڈیجیٹل ، سوشل اور سیٹزن میڈیا کے تربیتی موقعے فراہم کرنا۔
سوشل کے مثبت اور بامقصد استعمال کی طرف لوگوں کو راغب کرنے کی کوشش کرنا۔
تحقیقی اور غیرجابندارانہ رپورٹنگ کو فروغ دینا۔
روزمرہ کی خبریں کی اشاعت کے ساتھ تعلیم اور صحت سے متعلق مسائل کو اجاگر نے توجہ مرکوز کرنا۔
کوئٹہ سے متعلق معلومات کے علاوہ سیاسی ، سماجی، قبائلی اور دیگر اہم شخصایت کے پروفائل کی اشاعت ۔
الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ویب سائٹ اور یوٹیوب کے ذریعے ویڈیو رپورٹوں کی اشاعت۔

خدمات
گلوبل چنکس آ ف پاکستان کوئٹہ انڈکس (منصوبے) کے تحت دیگر کاروباری خدمات کی فراہمی کے ساتھ بلوچستان کے لوگوں کی در دل بننے اور ان کے دکھ کو محسوس کرتے ہوئے سماجی منصوبوں میں بھی اپنے رضاکاروں کی مدد سے خدمات سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہے۔ ہم بلوچستان کے نوجوانوں کے ساتھ ملکر جامعات کی سطح پر بہت جلد سماجی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ کوئٹہ انڈکس کا سب سے پہلا قدم بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ اگر چہ ہم سکول، کالجز اور یونیورسٹی نہیں بنا سکتے لیکن کوئٹہ میں موجود سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم غریب طلبہ کیلئے کتابوں کا بندوبست کرسکتے ۔ غریب طلبہ کیلئے کتابوں کی بندوبست ہمارے خدمات میں سرفہرست ہے اور پرائمری کی سطح پر قابل طلباء و طالبات کے لیے سکالرشپ فنڈ تیار کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

کوئٹہ انڈکس کے پاس گلوبل چنکس کی تجربہ کار ایونٹ آرگنائزنگ ٹیم موجود ہے۔ جو کسی بھی قسم سیمینار، ورکشاپ، فیسٹول، کیمپ اور دیگر تقاریب کے انعقاد میں مہارت رکھتے ہیں۔ جس میں ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ جبکہ تقریب کے دوران تقریب سے متعلق مختصر ویڈیو پیغام کی ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر اسے شائع اور ایچ ڈی کوالیٹی میں سوشل میڈیا پر براہ راست کوریج کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔

سماجی تنظیموں کے منصوبوںپر ڈاکومینٹری، کسی بھی موضوع پر مختصر دورانیہ کا فلم، کاروباری اشتہارات اور دیگر ویڈیو پروڈکشن میں بھی گلوبل چنکس زلاند میڈیا ایسوسی ایشن (زما پروڈکشن )کی مدد خدمات کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ شادی بیا اور دیگر تقریبات کے لیے فوٹوگرافی اور ڈیجیٹل البم، ویڈیو گرافی، ویڈیو ایڈیٹنگ اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

کوئٹہ کے نوجوان رضاکار مطیع اللہ کے خون کے عطیے کیلئے آن لائن بلڈ ڈونر بینک کے منصوبے کو مزید بہتر بنانے اور اسے ایک ڈیٹابیس میں لانے کیلئے بھی انشاء اللہ بہت جلد کام کا آغاز کریں گے۔ یاد رہے کہ ان سماجی منصوبوں کیلئے ادارہ اپنے رضاکاروں کی مدد چندہ بھی جمع کرے گا۔ جس کا آڈٹ رپورٹ پیش کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے تاکہ خیراتی رقم کو غریب لوگوں کی فلاح کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اس ضمن میں ادارہ سماجی خدمات قطعا کاروباری غرض استعمال نہیں کرسکتا اور نہ ہی سماجی خدمات کا کاروباری سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہے۔

Map of Quetta Index کوئٹہ انڈکس

OTHER PLACES NEAR QUETTA INDEX کوئٹہ انڈکس