زندگی میں کوئی دو منٹ کبھی میرے پاس نہیں بیٹھا
آج سب میرے پاس بیٹھے جا رھے تھے
کو ئی تحفہ نہیں ملا آج تک مجھے
اور آج پھول ہی پھول دیئے جا رھے تھے
ترس گیا میں کسی کے ہاتھ کے دیئے اک کپڑے کو
اور آج نئے نئے کپڑے اوڑھے جا رھے تھے
دو قدم ساتھ نا چلنے وا لے
آج قا فلہ بنا کے چلے جا رھے تھے
آج پتا چلا کے موت اتنی حسین ھے
ھم تو یوں ہی جیئے جا رھے تھے